وفاقی وزیر ریلوے کا خصوصی افراد کے لئے 50فی صد رعائتی ٹکٹ کا اعلان

نابینا افراد کے لئے ریلوے کا سفر مفت ، ساتھ سفر کرنے والے کے لیے پچاس فیصد رعایتی ٹکٹ اورنابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے کے پلاٹ ایک روپیہ مہینہ کرایہ پر دئیے جایں گے،شیخ رشید کا راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات دسمبر 23:21

وفاقی وزیر ریلوے کا خصوصی افراد کے لئے 50فی صد رعائتی ٹکٹ کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خصوصی افراد کے لئے 50فی صد رعائتی، نابینا افراد کے لئے ریلوے کا سفر مفت ، ساتھ سفر کرنے والے کے لیے پچاس فیصد رعایتی ٹکٹ اورنابینا افراد کے سکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے کے پلاٹ ایک روپیہ مہینہ کرایہ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناپسندیدہ لوگ پلاٹوں پر قبضہ کر تے ہیں اگر کالج سکول کے لیے کسی پلاٹ پر قبضہ کرنا ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں یہ زمینیں صرف راولپنڈی کے لیے نہیں ملک بھر کے لیے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے میں معذور افراد کے لیے پچاس فیصد رعایت کا رکھی ہے نابینا افراد کے لیے مفت ٹکٹ اور نابینا افراد کے ہیلپر کو پچاس فیصد رعایت سی ہے اوراگر معذور افراد کوکسی بھی جگہ ریلوے کی زمین چاہیے تو نوے سال کی لیز پر دے سکتا ہوںلیز کا کرایہ ایک روپیہ ماہانہ ہو گا چونکہ ابھی ریلوے کی زمینوں کا کیس سپریم کورٹ میں لہٰذااس لیے ریلوے کی کسی بھی زمین کو فی الوقت معذور افراد کے حوالے نہیں کرسکتا.مجھے اس ماں کے درد کا ادراک کے ہے جس کا بچہ معذور ہوستر سال گزرنے کے باوجود بھی معذور افراد کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ شج رشید کی ہر طرح کی خدمت حاضر ہے معذور افراد کے کالجز کے لیے پہلے بھی قبضہ کیا انتظامیہ کی نظراگر کوئی زمین معذور بچوں کے لیے میں ہے تو بتائے معذور افراد کے لیے جو بھی کالج ہوگا وہ پورے ڈویژن کے لیے ہوگامعذور افراد کی بہتری پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے معذور افراد کے کالج کے ساتھ ہاسٹل کا بھی انتظام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبے پر پیپر ورک جاری ہے جس کے لئے وزیر اعظم نے مجھے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اس حوالے سے این ایچ اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے جسے جلدحتمی شکل دینے کے بعد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا میرے خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کا کود افتتاح کریں

(جاری ہے)