سٹراسبرگ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مسلح شخص نے فائرنگ سے قبل ’’اللہ اکبر‘‘کانعرہ بلندکیاتھا، انسداد دہشتگردی استغاثہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23

سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سٹراسبرگ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مسلح شخص نے فائرنگ سے قبل ’’اللہ اکبر‘‘کانعرہ بلندکیاتھا،یہ بات فرانس کے انسداددہشستگردی استغاثہ ریمی ہیٹرزنے گزشتہ روزکہی اورمزیدکہاکہ حملے کی دہشتگرد واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیٹزنے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ مسلح شخص اب بھی مفرورہے ،تاہم اس سے تعلق میں چارافرادکومشرقی فرانسیسی شہرمیں رات گئے حراست میں لے لیاگیاہے ،استغاثہ نے مزیدکہاکہ پیرس کے استغاثہ دفترکی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی انسداددہشتگردی شق کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں ،کیونکہ جس مقام کونشانہ بنایاگیااورجس اندازمیں حملہ کیاگیااورحملہ آورکی پروفائل اوریہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ اس نے فائرنگ سے قبل اللہ اکبرکانعرہ بلندکیاتھا۔

۔

متعلقہ عنوان :