وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا تونسہ شریف میں طالبہ کے اغوا اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے تونسہ شریف میں طالبہ کے اغوا اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہی- وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے اور زخمی طالبہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔