شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا 63واں اجلاس

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا 63واں اجلاس وائیس چانسلر سیکریٹیریٹ میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میںمنعقد ہوا۔ اجلاس میں پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، تمام فیکلٹیوں کی ڈین صاحبان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر ، ناظم ِ امتحانات اور بورڈ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیزپروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر نے پیش کیا۔ کل 32معاملات طویل گفت و شنید کے بعد منظور کیئے گئے۔

(جاری ہے)

بورڈ نے وائیس چانسلر کی جانب سے ان کے اختیارات کے تحت کیئے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی۔ پالیسی کے مطابق تحقیقی رہنماء و شریک رہنماء ، کریڈٹ آورز کے تبادلے اور دوبارہ رجسٹریشن کے کیس منظور کیئے گئے۔

کل 111محققین کو ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے 20محققین، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کے 31محققین، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے 24محققین، فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز کے 17محققین ، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 11محققین اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے 8محققین کو ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس نہایت بہترین ماحول میں منعقد ہوا جس میں ہر ممبر نے ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ممبران نے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دینے پر وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی کوششوں کو سراہا۔ یہاں یہ بات قابل ِ ذکر ہے کہ شعبہ معاشیات میں پی ایچ ڈی کے محقق محمد علی پاشا نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی رہنمائی میں اپنی پی ایچ ڈی تحقیق مکمل کرلی ہے۔ بورڈ نے اُنہیں ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی۔ وائیس چانسلر نے ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر کی معیاری تحقیق کے فروغ میں کیئے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ اجلاس کا اختتام باہمی شکریہ کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :