وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہو گا ‘چوہدری محمدسرور
اداروں کو مضبوط وسیاسی اثر و رسوخ سے پاک بنایا جائے گا اور احتساب کا ایسا نظام لائیں گے کہ ادارے حکومت وقت کا احتساب کر سکیں پاکستان کو حقیقی معنوں میں بانی پاکستان قائد اعظم اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار کے مطابق بنائیں گے ‘گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب
جمعرات 13 دسمبر 2018 23:33
(جاری ہے)
تقریب میں صدر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی عرفان بٹ اور ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی پہلی حکومت ہے جس نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیلنٹ اور قابلیت پاکستان کے جوانوں میں ہے وہ کسی اور ممالک کے جوانوں میں نہیں ۔گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں بھی فکر اقبال کے علمبردار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدل و انصاف ، مساوات ، عوامی فلاح و بہبود اور عالمی سطح پر مضبوط معیشت کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت ایک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور پاکستان کو باہمت ، با صلاحیت اور اقبال کے شاہینوں سے بہت سی امید یں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے نوجوان بیدار اور باشعور ہوں اس قوم کا مستقبل محفوظ ہوتا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال نے معاشرے کو مثبت سوچ کی فکر دی اور نوجوان نسل کو انقلابی پیغام کے ذریعے ایک آزاد اور خود محتار قوم بننے کی ترغیب دی ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ایسے سیاسی نظام کا نظریہ پیش کیا جس میں معاشرے کے کمزور محروم طبقے کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبال نے اسلامی فکر اور مدینہ کی ریاست کو اسلامی معاشرے کی اساس قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر کیا ہے اور وہ نوجوانوں میں عقابی روح پیدا کرنا چاہتے تھے ۔ گورنر پنجاب نے جشن اقبال کی تقریبات منعقد کرنے پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو علامہ اقبال کے نظریات سے آگاہی کے مواقع میسر آئیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.