ایف آئی اے کا دبئی میںجائیداد کی خرید و فروخت ، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کیخلاف سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:37

ایف آئی اے کا دبئی میںجائیداد کی خرید و فروخت ، حوالہ ہنڈی کے ذریعے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے دبئی میںجائیداد کی خرید و فروخت ، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی سمیت دیگر کیخلاف سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام تر ڈائریکٹرز کو فوری کاروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی ، ایس ٹی آرز ، بٹ کوائن ڈیلرز اور دبئی میںجائیدادوں کی خریداری کیخلاف حتمی کاروائی کی جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقہ کے ذریعے باہر ممالک میں رقوم کی منتقلی کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور ملوث افراد کیخلاف بھرپور انداز میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمات عدالتوں میں بھیجے جائیں۔