صدر مملکت عارف علوی کی خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال ، پاک سعودی عرب متحر ک تعلقات پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:37

صدر مملکت عارف علوی  کی خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ..
اسلام آباد/جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ سلمان نے صدر مملکت عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اور پاکستانی تارکین وطن کو سعودی عرب کو ترقی میں مثبت کردار کو سراہا۔ جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عرب ر ک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی مفاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کو ان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاک سعودی آزمودہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر سطح پر شاندار ہیں۔ شاہ سلمان نے پاکستانی تارکین وطن کے سعودی عرب کی ترقی میں مثبت کردار کو سراہا۔ جبکہ دونوں ممالک کے متعدد عالمی اور علاقائی ایشوز پر مشترکہ موقف کا اعادہ کیاہے۔ اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات آنے والے دنوں میں مزیدمستحکم ہو ں گے جبکہ پاکستانی تارکین وطن دونوں ملکوں کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔