خضدار، ایمبولنس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:40

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر ایمبولنس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق جمعرات کے روزقومی شاہراہ اوتھل پیر سوائی کے مقام پر کراچی سے خضدار جانیوالی ایمبولنس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران اللہ بخش ساکن آواران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کرکے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :