خیبرپختونخواہ کے متعدد شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے

muhammad ali محمد علی جمعرات 13 دسمبر 2018 21:27

خیبرپختونخواہ کے متعدد شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے
مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) خیبرپختونخواہ کے متعدد شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا شمالی صوبہ خیبرپختونخواہ جمعرات کی رات کو شدید زلزلے سے لرز اٹھا۔ جمعرات کی رات کو خیبرپختونخواہ کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکے مالاکنڈ، مردان، بونیر اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا باآواز بلند ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تاحال زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :