Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پی پی168 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کو مبارکباد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پی پی168 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نتائج نے ثابت کیاہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیںاور تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت عوام نے الیکشن میں سرخرو کیاہے ۔انہوںنے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور ضمنی الیکشن کا نتیجہ مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات