صرف 10 سیکنڈ کے لیے نگاہیں ملیں، نوجوان ملازمت چھوڑ کر 50 دنوں سے بک سٹور پر پہلی نظر کی محبت کا انتظار کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

صرف 10 سیکنڈ کے لیے نگاہیں ملیں، نوجوان ملازمت چھوڑ کر 50 دنوں سے بک سٹور ..

ایک چینی نوجوان اپنی ملازمت چھوڑ کر 50 دنوں سے ایک بک سٹور پر کھڑا  ایک لڑکی کے آنے کا انتظا ر کر رہا ہے۔ پہلی نظر کی محبت پر یقین رکھنے والی اس نوجوان کی آنکھیں اسی بک سٹور پر ایک لڑکی سے 10 سیکنڈ کے لیے  چار ہوئیں تھیں۔
26 سالہ نوجوان کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بیجنگ کے مقبول بک سٹور پر ملنے والی لڑکی ہی اس کے خوابوں کی شہزادی ہے۔ اپنے خوابوں کی شہزادی سے دوبارہ ملنے اور بات کرنے کے لیے یہ نوجوان ہر روز صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک بک سٹور پر ہی موجود رہتا ہے۔

اس نوجوان کو امید ہے کہ اُس لڑکی سے دوبارہ ملاقات ہونے پر وہ اسے اپنے احساسات کے بارے میں بتا پائے گا۔ نوجوان، جس کا خاندانی نام سن ہے، نے اُس لڑکی کا ہاتھ سے بنایا ہوا خاکہ بک سٹور میں آنے والے لوگوں میں تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سن لڑکی کو جانتا تک نہیں لیکن اس نے  لڑکی پر مقدمہ کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ سن کا موقف ہے کہ لڑکی نے اسے جذباتی طور پر پریشان کیا ہے۔


سن نے بتایا کہ جب پہلی بار اس کی اپنے خوابوں کی شہزادی سے آنکھیں ملیں تو وہ ایک اور لڑکی کے ساتھ تھا، جو اس میں دلچسپی لیتی تھی۔ وہ اپنے ساتھ موجود لڑکی کو دکھ دینا نہیں چاہتا تھا، اس لیے اپنے خوابوں کی شہزادی سے نہیں ملا۔ بعد وہ میں اُس لڑکی کے بارے میں ہی سوچتا رہا۔ پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اپنے خوابوں کی شہزادی کو دوبارہ ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

بتدریج سن نے ملازمت چھوڑی اور بک سٹور پر رہنے لگا۔ اپنے گزارے کے لیے وہ دوستوں اور گھر والوں سےادھار لیتا ہے۔
سن کا کہنا ہے کہ آپ اپنے خاندان کے لیے کماتے ہیں لیکن اگر آپ کا خاندان ہی نہ ہو تو کمانے کا کیا فائدہ۔ سن کا کہنا ہے کہ وہ بس ایک بار اس لڑکی سے ملنا چاہتا ہے ۔ اگر اُس لڑکی نے اس سے تعلق بنانے میں دلچسپی نہ لی تو وہ اپنی راہ لے گا۔
سن کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین جہاں اس کے جذبے کو سراہا رہے ہیں، وہیں بہت سے صارفین اسے نفسیاتی مریض بھی قرار دے رہے ہیں۔

صرف 10 سیکنڈ کے لیے نگاہیں ملیں، نوجوان ملازمت چھوڑ کر 50 دنوں سے بک سٹور ..