گتے سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا تائیوانی نوجوان

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

گتے سے حیرت انگیز فن پارے بنانے والا تائیوانی نوجوان
24 سالہ نوجوان کائی شیانگ ژہونگ کا تعلق تائیوان سے ہے۔ وہ خود کو ”کارڈ بورڈ کا ٹونی سٹارک“ کہتے ہیں۔ وہ فالتو گتے اور کچرے کی مدد سے شاہکار فن پارے تخلیق کر سکتے ہیں۔
ژہونگ  نے 2013ء میں پہلی بار گتے سے  ایک ڈریگن  بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ اس ڈریگن کی تصاویر کافی وائرل ہوئی تھی۔ ایک سال بعد انہوں نے اپنے پسندیدہ کردار آئرن مین   سے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)


ژہونگ یہ سب فن پارے شکن دار گتے سے بناتے ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے وہ اپنے ذخیرے میں  گتے سے بنے  حقیقی سائز کے جانور   اور عفریت بنا کر شامل کر چکے ہیں۔ان کے بنائے چند فن  پاروں کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :