پنجاب حکومت معروف اینکر کامران خان سے نالاں

کامران خان ہماری خبر دیتے وقت ہمارا موقف نہیں لیتے،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں عامر سے شکایت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 23:52

پنجاب حکومت معروف اینکر کامران خان سے نالاں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :پنجاب حکومت بھی صحافیوں سے نالاں ، معروف اینکر کامران خان کی شکایت میاں عامر سے کر دی۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔موجودہ حکومت سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جبکہ خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

ڈالرز کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے نیوز پرنٹ مہنگا ہورہا اور اخبارات اپنے صفحات کم کررہے ہیں۔اس ساری صورتحال کے باعث میڈیا ہاوسز شدید مشکلات کا شکار تھے اور انکی جانب سے میڈیا ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا کی حالت زار اور مسائل ایک اہم موضوع بن چکے تھے۔تاہم اس سب کے ساتھ ساتھ میڈیا اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوششش کررہا ہے۔

وفاقی حکومت کے بعد اب پنجاب حکومت بھی میڈیا سے نالاں نظر آنے لگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بھی معروف اینکر کامران خان سے نالاں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج میں نے کامران خان صاحب سے اور ان کے پرڈیوسر سے۔ آخر پر میاں عامر صاحب سے بھی گزارش کی کے جب وہ ہماری خبر دیں تو ہمارا موقف بھی لیں۔ کامران صاحب یہ پہلے بھی دو بار ایسا کر چکے ہیں۔ آج پھر ہمارا موقف نہیں لیا گیا۔ کل بھی یہی کیا بجٹ کے دوران بھی یہی کیا۔ یہ سب کچھ کیاہے۔