Live Updates

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 دسمبر 2018 00:36

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ ہو جانے کے بعد ٹیم کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا عمل 19 دسمبر کو ہوگی۔ تاہم اب پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں مزید ایک روز کی تاخیر کی گئی ہے۔ اب پاکستان سپر لیگ کے چھٹی ٹیم کی نیلامی کا عمل 20 دسمبر کو عمل میں آئے گا۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات