Live Updates

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی لاہور ضمنی انتخاب میںفتح پر ملک اسد کھوکھر ، کارکنان کو مبارکباد

اہل لاہور نے ثابت کردیا وہ کرپشن کی کسی علامت کو پناہ دینے کیلئے تیار نہیں،لاہور کا دل ہمیشہ کی طرح آج بھی عمران خان کیساتھ دھڑکتا ہے، ارشد داد

جمعہ 14 دسمبر 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے پی پی 168 لاہور کے ضمنی انتخاب میںفتح پر ملک اسد کھوکھر اور کارکنان کو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں، انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرنے والے کارکنان خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے ثابت کردیا کہ وہ کرپشن کی کسی علامت کو پناہ دینے کیلئے تیار نہیں۔ لاہور کا دل ہمیشہ کی طرح آج بھی عمران خان کیساتھ دھڑکتا ہے، ارشد داد نے کہا کہ تحریک انصاف کی فتح وزیر اعظم اور تحریک انصاف کی حکومتوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ۔گھروں سے نکل کر بلے پر مہر لگانے والے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات