پاکستان، افغانستان اور ایران کا منشیات کی سمگلنگ کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق

جمعہ 14 دسمبر 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان، افغانستان اور ایران نے منشیات کی سمگلنگ کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں وزارت انسداد منشیات کے زیر اہتمام دو روزہ سہ فریقی اجلاس کے اختتامی سیشن کے بعد جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سہ فریقی اجلاس کے دوران تینوں ممالک نے علاقائی تعاون کے مختلف طریقوں پر اتفاق کیا جس میں معلومات کے تبادلے منصوبہ بندی اور کارروائیوںکے ذریعے علاقائی ردعمل بڑھانا شامل ہے۔انہوں نے سرحدی رابطہ دفاتر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔