Live Updates

صدرِ مملکت کی سعودی عرب میں غلاف کعبہ کو سونے کی تاروں سے سینے کی ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 10:49

صدرِ مملکت کی سعودی عرب میں غلاف کعبہ کو سونے کی تاروں سے سینے کی ویڈیو ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) : صدر مملکت عارف علوی نے عمرہ کی ادائیگی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عمرہ کی ادائیگی کی اور ان کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دو روز قبل مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے نوافل بھی اداد کیے اور ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم عمران خان کی طرح صدر ڈاکٹر عارف علوی کے لیے بھی خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ صدر پاکستان بیت اللہ کے اندر گئے اور باب توبہ کے قریب دو رکعت نفل بھی ادا کیے۔اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ حرمین انتظامیہ اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان کی مکہ مکرمہ آمد پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور انہیں فول پروف پروٹوکول بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ صدر مملک عارف علوی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ غلاف کعبہ کو سونے کی تاروں سے سی رہے ہیں۔جب کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عارف علوی کو مسلمانوں کی طرف سے مبارکباد دی جا رہی ہے کہ وہ خوش نصیب مسلمان ہیں جن کو غلافِ کعبہ سینے کا شرف حاصل ہوا۔ قبل ازیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر عمران خان اور ان کے وفد کے لیے کھولا گیا تھا ، عمران خان نے بھی بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے جہاں انہوں نےنوافل ادا کیے۔ پاکستان اورعالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات