سعودی عرب، غیرملکی سے 2 کلو سونے کے زیورات برآمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 11:42

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سعودی عرب میںمکہ اور جدہ کے درمیان پولیس نے چیک پوسٹ پر چیکنگ نے دوران ایک غیرملکی کے سامان سے 2 کلو طلائی زیورات برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقیم غیرملکی نے سونے کے زیورات 7 تھیلوں میں چھپا رکھے تھے۔ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔