بھارت، فصل کا خریدار نہ ملنے پر کسان نے خودکشی کر لی

جمعہ 14 دسمبر 2018 11:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بھارت کی ریاست اترپردیش میں کسان نے فصل کا خریدار نہ ملنے پرخودکشی کرلی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لکھنؤ کے رہائشی کسان کو اس کی آلو کی فصل کو کوئی خریدار نہیں مل رہاتھا جس پر ایک آڑھتی نے اس کی فصل بہت سستے داموں فروخت کرادی۔

(جاری ہے)

کسان نے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے خودکشی کر لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :