Live Updates

کیا آپ کو چئیرمین پی اے سی بنانے کے بعد ایوان کا ماحول بہتر ہو گا؟ شہباز شریف سے سوال

حکومت کے اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان کا ماحول بہتر ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے گریز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 11:45

کیا آپ کو چئیرمین پی اے سی بنانے کے بعد ایوان کا ماحول بہتر ہو گا؟ شہباز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔اس موقع پر صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ حکومت کو چئیرمین پی اے سی بنانے پر رضامند ہو گئی، کون پیچھے ہٹا اور کون آگے بڑھا؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بات کسی کے آگے بڑھنے یا پیچھے ہٹنے کی نہیں ہے۔حکومت کے اس اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہو گی،یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوتا ہے۔

اس موقع پر صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ حکومت کے اس اقدام کے بعد کیا ایوان کا ماحول بہتر ہو جائے گا؟ تاہم شہباز شریف نے اس بات کا جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے گذشتہ روز حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے نام مانگا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر رکاوٹ سامنے آگئی ۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائد حزب اختلاف کے علاوہ کسی اور کو بنانے کی بھی روایت ہے۔حزب اختلاف کے موجودہ سربراہ نیب کیسزسے دوچار ہیں۔سربراہ حزب اختلاف پر کیسز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نہیں ماضی کے کیسز ہیں ۔ اپوزیشن راستہ نکالے ۔ انہوں نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو جس پراعتماد ہو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے اس کا نام لے حکومت مان جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کو ضد اور انا کا ایشو نہیں بنانا چاہئیے اور آگے بڑھنا چاہئیے۔اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا موقف تھا کہ عمران خان کو مثبت یو ٹرن لینے پر مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے جو دن ضائع ہوگئے وہ کور کرنے کی کوشش کریں گے، میاں شہباز شریف اپنے خلاف ہونے والی انکوائری سامنا کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات