قرطاس چلڈرن اکیڈمی مردان میں بزم ادب کانعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قرطاس چلڈرن اکیڈمی مردان میں بزم ادب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر فضل جبکہ پروفیسر سبحان غنی،پروفیسر ڈاکٹر سیلمان شاہ اور پروفیسر اسد اللہ نے ججز کے فرائض سرانجام دیئے۔پروگرام میں سکول کے بچوں نے مختلف مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہو ئے مختلف ٹیبلوز،ملی نغمے، اردو ، انگلش تقاریر اور خاکوں کے مقابلے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

پروگروام میں کلاس روم ڈیکوریشن کا مقابلہ ہوا جس میں کلاس نر سری کی کرن نے پہلی،کلاس تھری کی مس عائشہ نے دوسری جبکہ پلے گروپ کی مس ثناء نے تیسری پو زیشن حاصل کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان شاہ نے طلباء اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا اور اس طرح کی سر گرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ایسے پروگرام ایک مثبت اور با صلاحیت معاشرے کو پروان چڑھاتے ہیں اور طلباء میں خود اعتمادی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت کو ابھار کر ان کی شخصیت نکھارتے ہیں ۔آخر میں مہمان خصوصی و دیگر نے پو زیشن ہو لڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :