’ٹیکسپو‘‘کے انعقاد کے حوالے سے سیکرٹری تجارت سے کارپٹ ایسوسی ایشن سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروںکی ملاقات

سٹالز کی قیمت میں کمی ،انڈسٹری کودرپیش مسائل کو بھی حل کیا جائے ‘ گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک کا یونس ڈھاکہ سے مطالبہ حکومت تجارتی سر گرمیوںاوربرآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے ‘ سیکرٹری تجارت کی گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:44

’ٹیکسپو‘‘کے انعقاد کے حوالے سے سیکرٹری تجارت سے کارپٹ ایسوسی ایشن ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے اور اس پربھرپور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت نے عالمی منڈیوںمیں مقابلے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی پیداروای لاگت میں کمی کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئندہ برس اپریل میں لاہور میں منعقدہ ’’ ٹیکسپو‘‘کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی سی ایم ای اے کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک اور سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کارپٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انڈسٹری کے حالات ایسے نہیں کہ نمائش میں شرکت کے اخراجات برداشت کئے جا سکیں اس لئے حکومت مالی معاونت کرتے ہوئے سٹالز کی قیمت میں کمی کرے ۔ایسوسی ایشن کے وفد نے اس موقع پر انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا کہ حکومت تجارتی سر گرمیوںاوربرآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

برآمدات کے فروغ کیلئے مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ حکومت عالمی نمائشوں میں پاکستان کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی تشکیل دے تاکہ مصنوعات کی تشہیر سے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :