پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا جائے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کا فٹ بال کی گورننگ باڈی کو خط لکھ دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:17

پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا ..
زیور خ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی نے فٹ بال کی گورننگ باڈی کو خط لکھ دیا ، نو منتخب باڈی نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا جائے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کے 15 سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا اور اشفاق حسین شاہ نئے صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی نے فیفا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل صالح حیات اب پی ایف ایف کے صدر نہیں رہے اشفاق حسین شاہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں فیفا سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈ کمیشن بھجوائے تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لے سکے کیونکہ اب تک فیفا کو یک طرفہ چیزیں بتائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔