Live Updates

چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو قتل کی دھمکیاں

جب وزیراعظم عمران خان کے علم میں معاملہ آیا تو انہوں نے کہا کسی بھی آئینی ادارے کو جو بھی تحفظ چاہئیے ہو وہ حکومت فراہم کرے گی ۔ معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 12:50

چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو قتل کی دھمکیاں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 دسمبر 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا تو صف ماتم بچھ گیا ہے۔مریم اورنگزیب،شاہد خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ سب ہی مشکل میں ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دو ٹوک اعلان کر دیا ہے کہ کسی ملزم سے کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی رعایت دیں گے،عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نہ تو نیب والے ہم سے کوئی رابطہ کرتے ہیں اور نہ ہی ہم ان سے رابطہ کرتے ہیں۔

نیب آزاد ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔چاہے اس کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ہی کوئی ثبوت کیوں نہ ملے، نیب کو پوار حق ہے کہ جس کےخلاف بھی ثبوت ملیں تو اس پر کاروائی کرے۔اور وزیراعظم کے علم میں یہ بھی لایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال ، ڈی جی نیب اور ان کی ٹیم کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کے علم میں معاملہ آیا تو انہوں نے کہا کسی بھی آئینی ادارے کو جو بھی تحفظ چاہئیے ہو وہ حکومت فراہم کرے گی۔

واضح رہے گذشتہ روز قومی احتساب بیورو کی جانب سے نیب حوالات میں ملزمان کے ساتھ مبینہ تشد د، جارحانہ رویہ اور کیمروں کے حوالے سے الزامات پر بارہا اصولی موقف جاری کرنے کے بعد چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق میڈیا نمائندگان کا نیب لاہور کی حوالات کا مفصل دورہ کروایا گیا۔ میڈیا نمائندگان کا وفدمعروف کالم نگار، اینکرز اور رپورٹر حضرات پر مشتمل تھا۔

یب حوالات کے دورے کے دوران نیب حکام کی جانب سے تمام قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر باقاعدہ بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے انکے سوالات پر تسلی بخش جواب دئیے گئے۔ نیب کے موقف کے مطابق ہر ملزم کو قانون کیمطابق جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد حوالات میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں انکی عزتِ نفس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے انہیں دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ نیب کسی دبا ئواور پریشر کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور نیب عدم تشدد کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔نیب لاہور میں تمام ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں مستند ڈاکٹر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ کھانے کے معیار اور ملزمان کو فراہم کی جانے والی دواں کے حوالے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا نیب کے تمام سیلز میں باقاعدہ روشن دان موجود ہیں جو حوالات میں گھٹن کے حوالے سے کئے جانے والے بے بنیادپراپیگنڈہ کی نفی کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات