کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا،

گاڑی گھر کے قریب سے برآمد ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی گھر کے قریب سے مل گئی جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے ،ْرپورٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) سول ہسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹاؤن کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سول ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی ہسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹاؤن جا رہے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے اور فون پر بھی ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی ان کے گھر کے قریب سے مل گئی جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ڈاکٹر ابراہیم کے نجی ہسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دے دی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کے اغواء کی شدید کی اور کہا کہ نیورو سرجن کی بازیابی کیلئے پولیس اور لیویز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کے نجی ہسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دیدی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کے اغواء کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نیورو سرجن کی بازیابی کے لیے پولیس اور لیویز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔