فیصل آباد ،ْنجی سکول سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی، جو آپس میں دوست ہیں ،ْ پولیس

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں واقع ایک نجی سکول سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رات 3 بجے کے قریب اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور تلاشی کے دوران دونوں نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ساجد اور 23 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی، جو آپس میں دوست ہیں۔ابھی تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تھانہ منصور آباد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔