خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،ْ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ،ْ لوگوں میں خوف وہراس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ْلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کر وخیبرپختونخوا کے شہر پشاور، دیر لوئراوربونیر سمیت مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اورگھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔