شہباز شریف کے لیے خوشخبری آ گئی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 13:11

شہباز شریف کے لیے خوشخبری آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) :جیل حکام نے شہباز شریف کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزشین لیڈر شہباز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد صدر ن لیگ شہباز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات کل ہو گی۔

یہ ملاقات کل دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹر انکلیو سب جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں منسٹر انکلیو میں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جو دو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، کا جواب دیتے ہوئے نواز شریفنے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد دیکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے بعد ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔ جمعرات کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوئی ،ْپارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاشہباز شریف نے کہاکہ انتقامی کاروائیاں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی مسلم لیگ ن کی قیادت کو اقبال پھرسرخرو فرمائیگا۔ اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جس جرات اور بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے اس پر مسلم لیگ ن کے ہر کارکن کو فخر ہے۔