امریکا نے میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بربریت کونسل کشی قرار دیدیا

قرارداد کے حق میں 394 ،ْ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا ،ْرپورٹ

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطاب قامریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) میں میانمارکی فوج کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

ایوان اب سرکاری طور پر یہ مؤقف اختیارکرتا ہے کہ اجتماعی تشدد کی پالیسیاں اور میانمار کی حکومت کی جانب سے روہنگیا کی بے دخلی کے لیے اختیار کردہ اقدامات نسل کشی قرار دی جاتی ہے۔ ایوان نے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 394 ،ْ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔اس سے قبل بھی اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میانمارفوج نسل کشی سمیت اجتماعی ہلاکتوں اورجنسی زیادتی میں ملوث ہے جسے میانمارکی فوج کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا تاہم ابھی واشنگٹن میں قائم میانمارکے سفارت خانے نے فوری طور پر ایوان نمائندگان میں کی جانے والی رائے شماری پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میانمارفوج اور شدت پسند بدھ مت کے مظالم کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا تعلق رکھائن سے ہے جہاں سے 7 لاکھ سے زئد مہاجرین بنگلا دیش کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔