نوشہرہ ورکاں، بھینس نے دو ٹانگوں والا بچہ جنم دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:50

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء)نوشہرہ ورکاںموضع ڈھلم بلگن کے رہائشی رضوان احمد بٹ کے ڈیرے پہ بھینس نے دو ٹانگوں والا بچہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسے دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں بھینس کے مالک رضوان احمد بٹ کا کہنا ہے کہ اگلی دو ٹانگیں نہ ہونے کے باعث یہ بچہ اٹھ نہیں سکتا اور نہ ہی خود دودھ پی سکتا ہے اس لئے بچھڑے کی پروش کے لیے ایک شخص کی ڈیوٹی لگا دی ہے جو کہ اسے پکڑ کر دودھ پلاتا ہے تا کہ یہ تندرست و توانا رہے۔