اے سی واڑی سب ڈویژن کا مختلف بنکوں کا دورہ ، اے ٹی ایمز فعال کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر دیربالا محمد عرفان الله محسود نے سب ڈویژن واڑی میں اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر واڑی کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے جمعہ کو واڑی میں واقع خیبر بنک اور نیشنل بنک کا دورہ کیا اور متعلقہ بنکوں کے منیجروں کو ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی ایم مشینیںفعال کرنے کی ہدایت کی ۔بنک حکام نے اے ٹی ایم مشینیںفعال کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :