ایلیٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں کی فرضی مشقیں

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:06

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ایلیٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں نے فرضی مشقوں میں حصہ لیا، ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کواٹرز بشیر خان کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کواٹرز بشیر خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی سربرائی میں مانسہرہ ایلیٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران اور جوانوں نے ضلع مانسہرہ میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی۔

پولیس نے کہا کہ فرضی مشق کا مقصد عوام کو آگاہی دینا تھا، مانسہرہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ فرضی مشق کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز بشیر خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری کی سربراہی میں مانسہرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں ضلع پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ میں مختلف مقدمات میں قید تمام قیدیوں کی بارکوں کو بھی چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :