دوبیر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:06

دوبیر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا
کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) کوہستان کی دوبیر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ دوپیر پولیس کے ایس ایچ او امیر حاتم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ دوبیر پولیس کو مقدمہ علت 100/2018 جرم 302/109/34ppc میں مطلوب تھا جس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :