ْترقی پانے والے تھانہ مکھنیال اور کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ اوز کو ڈی پی او نے بیجز لگا دیئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے تھانہ مکھنیال اور کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ اوز کو ڈی پی او نے بیجز لگا دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے تھانہ کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ او سعید یدون اور تھانہ مکھنیال کے ایس ایچ او خان افسر اعوان کو بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد ڈی پی او آفس ہری پور میں ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نذر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کیڈٹ محمد صابر، ڈی ایس پی سرکل خانپور امجد حسین، ایس ایچ او کیڈٹ چن زیب خان، انسپکٹر منیر تنولی، انسپکٹر جاوید و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی جس میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد الله خان اور ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نذر نے ترقی پانے والے دونوں ایس ایچ اوز کو انسپکٹرز رینک کے بیجز لگائے۔

متعلقہ عنوان :