غازی سے دو بجلی چور گرفتار کر لئے گئے ، مقدمات درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:08

غازی سے دو بجلی چور گرفتار کر لئے گئے ، مقدمات درج
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) غازی کے علاقہ پکی بن اور خالو میں غیر قانونی کنکشن رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہری پور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران تحصیل غازی کے علاقہ پکی بن اور خالو میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو مزید غیر قانونی کنکشن پکڑ لئے ہیں جبکہ غیر قانونی کنکشن رکھنے والے ملزمان محمد اکرم اور ساغر کے خلاف تھانہ غازی میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ قبل ازیں تھانہ خانپور اور صدر کی حدود میں بھی غیر قانونی کنکشن اور کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :