فرحان اختر ویب سیریز ’’مرزا پور ‘‘ کا دوسرا سیزن بنائیں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:38

فرحان اختر ویب سیریز ’’مرزا پور ‘‘ کا دوسرا سیزن بنائیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار و فلم ساز فرحان اختر ویب سیریز ’’مرزا پور ‘‘ کا دوسرا سیزن بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و فلم ساز فرحان اختر نے اپنی پروڈکشن میں بنائی گئی ویب سیریز ’’مرزا پور ‘‘ کی پزیرائی کے بعد دوسرا سیزن بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز کے پہلے سیزن کے آخر میں شائقین نے اندازہ لگا لیا ہو گا کہ اس کا دوسرے سیزن بھی بنے گا جس پرکام ہو رہا ہے جس کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :