آسٹریلیا کا شمالی ساحل شدید سمندری طوفان کی زد میں

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:38

آسٹریلیا کا شمالی ساحل شدید سمندری طوفان کی زد میں
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے شدید سمندری طوفان کی زد میں ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں اور تباہ کن ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

آسڑیلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحلی حصے سے ٹکرانے والے اس سمندری طوفان کو کیٹیگری چار میں رکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سمندری طوفان کی وجہ سے ہفتے کے روز کئی علاقوں میں مٹی کے تودے کر سکتے ہیں۔ اس طوفان کی وجہ سے دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسی آسٹریلوی ریاست میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے وسیع پیمانے پرتباہی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :