Live Updates

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حوالے سے بہت پہلے فیصلہ ہو جانا تھا، ڈاکٹر رمیش کمار

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) تحرکی انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حوالے سے بہت پہلے فیصلہ ہو جانا تھا ‘ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں میں واحد ایم این اے تھا جس نے پی اے سی کی سربراہی اور کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے وزیراعظم کے سامنے بات کی جبکہ وزیر خارجہ نے میرے مؤقف کی تائید کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ تحریک انصاف کے پارلیمان پارٹی اجلاس میں میں نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور پی اے سی کو اپوزیشن کو دینے کے حوالے سے وزیراعظم کے سامنے مؤقف رکھا تھا مگر بدقسمتی سے اس معاملے کو الجھایا جس میں 130 دن ضائع ہوئے بالآخر وہی ہوا جو میں نے تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میرے موقف کی تائید کی تھی۔ اس حوالے سے بہت پہلے فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ 2018ء تبدیلی کا سال ہے۔ عام انتخابات میں عوام نے دو بڑی پارٹیوں کو مسترد کیا اور تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات