قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخواہ میں انضمام کے بعد بھی قبائلی عوام مایوسی کے شکار ہیں ‘سنیٹر سراج الحق
حکومت نے انضمام کے عمل کوتاخیر کا شکار کیاہے ، موجودہ وقت میں قبائلی اضلاع سرزمین بے آئین بن کر رہ گئی ہے
جمعہ 14 دسمبر 2018 15:17
(جاری ہے)
بنیادی طورپر یہ انبیائے کرام کی ایک تحریک ہے جس کا کام معاشرے اور فرد کی اصلاح کرنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے بتایا کہ الیکشن 2018ء شفاف اور آزادانہ نہیں تھے جس کی گواہ ساری قوم ہے ۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح کیلئے کام جاری رکھی گی ۔ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ جماعت اسلامی قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے خدمت جاری رکھیں گی ۔ سراج الحق نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے پاکستان میں اسلئے شمولیت اختیار کی کہ ان کے مسائل حل ہوجائے اور یہاں ترقی آجائے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتاہے کہ انضمام کے بعد بھی قبائلی اضلاع میں نہ تو کوئی ترقیاتی کام شروع ہوا اور نہ ہی کوئی قانون یہاں پر نافذ کیاگیاہے بلکہ قبائلی اضلاع حقیقی معنوں میں سرزمین بے آئین و بے قانون بن گئی ہیں ۔سراج الحق نے بتایا کہ صوبائی بجٹ میں بھی قبائلی اضلاع کے عوام کو نظر انداز کیاگیا جبکہ یہاں کے اپنے سالانہ ترقیاتی فنڈ میں سکیمیں مختص نہیں کی گئی ۔ جس کیوجہ سے قبائلی عوام مزید مایوسی کاشکار ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد صوبائی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن جلد کرانے چاہئے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کوئی حلقہ بندی نہیں ہوئی او رنہ ہی کوئی تیاری نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد عدالتی نظام نافذ کریں ۔مزید اداریہ کی خبریں
-
حاجی ثنا اللہ سمیت پاکستانیوں کی دعاؤں سے آئی ایم ایف کے امتحان سے نکلے،وزیراعظم
-
شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا
-
ہیلتھ کیئرکے منصوبوں کیلئے 26 ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز فراہم کر دیئے،وزیراعلیٰ پنجاب
-
ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،عمران نیازی نے بارودی سرنگیں بچھا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس
-
وفاقی وزیر داخلہ نے وفاق کی سطح پر نیشنل کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
-
گرین ہائوسز کے فروغ کیلئے سازگار پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرور ت ہے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان
-
ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے، آئی ایس پی آر
-
سپریم کورٹ کا واپس کیے گئے تمام نیب ریفرنسز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم
-
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ اور ان کے صاحبزادے میاں عمران دولتانہ کی لندن میں ملاقات
-
سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی سپلائی میں کمی کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک کی جانب سے جواب الجواب جمع کرادیا گیا
-
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ایچ کولیٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
-
وزیر اطلاعات نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.