لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ماہرین کی بکری پال حضرات کو اچھی نسل کی بکریاں پالنے کی ہدایت

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) لا ئیو سٹاک اینڈ ڈ یر ی ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے بکر ی پا ل حضرا ت کو بکر یو ں کی افزا ئش کیلئے ہدا یت کی ہے کہ و ہ اعلی پیداوار ی اوصا ف کی حا مل علاقا ئی نسلیں بیتل ٹیڈی ڈیڑھ دین پنا اور ناچھی پالیں اس سلسلہ میں باڑے کی سطح کو ز مین سے 2فٹ اونچا بنائیں ا یک بکر ی کیلئے شیڈ میں چھتی ہو ئی جگہ 12مربع فٹ اور کھلی جگہ 24مربع فٹ فرا ہم کریں با ڑے کے ا ند ر پینے وا لے پا نی کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں چرا ئی کے ساتھ ساتھ روزا نہ 5کلو گرام سبز چار ہ اور آدھا کلوگرا م متواز ن ونڈ ا فی جا نو ر دیں اور خورد نی نمک کا ڈھیلے کھر لیوں میں رکھیں افزا ئش نسل کیلئے محکمہ لا ئیو سٹا ک کے فا ر مو ں سے اعلی او صا ف کے بکرے مناسب قیمت پرحاصل کریں کر م کش ادو یا ت سال میں تین مر تبہ پیلا ئیں حا ملہ بکر یو ں کوآخری ما ہ دو دھ ہضم خورا ک دیں بیماریوں سے محفوظ ر کھنے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات محکمہ ہد ایت کے مطا بق لگوا ئیں۔