مقبوضہ کشمیر ، ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں سڑک کے ایک حادثے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں سنجندر کے علاقے دماس گلی بھومنگ میں ایک کار سڑکو سے پھسل کر گہری میں جاگری جس سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چھور ا کوٹ سے سنجندر جانی والی کار سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری ۔ زخمیوں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔