کراچی سمیت سندھ بھر میں چھٹے روز بھی گیس نایاب‘ سی این جی اسٹیشنز بند

سی این جی اور گیس سپلائی جلد معمول پر آنے کا امکان نہیں:سوئی سدرن حکام پیپلز پارٹی کا وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعے کو مسلسل چھٹے روز بھی گیس نایاب رہی ،جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز بند اور گھریلو صارفین کو ملنے والی گیس کا پریشر بھی غیر معمولی حد تک کم رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسز بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اسکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب سی این جی کی بندش کے باعث سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں، سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے سی این جی اور گیس سپلائی جلد معمول پر آنے کا امکان نہیں۔ادھر پیپلز پارٹی نے گیس کی فراہمی روکنے پر وفاق کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔