نجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی تیتر کا تحفہ مہنگا پڑ گیا

بھارتی شہری نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر درخواست دائر کر دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

نجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی تیتر کا تحفہ مہنگا پڑ گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی تحفہ مہنگا پڑ گیا ۔ بھارتی شہری نے نجوت سنگھ سدھو کے خلاف درخواست دی کہ وہ پاکستان سے حنوط شدہ تیتر لے کر آیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو بھارت میں ہندو انتہا پسند ک ے نشانے پر ہیں ان کے خلاف ایک بھارتی شہری نے درخواست دی ہے کہ نجوت سنگھ سدھو پاکستان سے حنوط شدہ تیتر لے کر آیا ہے جو کہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے نجوت سنگھ سدھو کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے ۔۔