سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، راجناتھ سنگھ

کشمیر میں امن کے لئے سیاسی کوششیں جاری ہیں ، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا ، راجناتھ سنگھ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج ایسی کارروائیوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جوانوں کی وجہ سے محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کے لئے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کی جا چکی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2003 میں ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاہم بھارتی فوج سرحدوں پر رات دن بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم سرحدوں پر جو کچھ ہو رہا ہے ایسے حالات میں تعلقات بہتر کیسے ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کو بہت سے مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں تاہم ہمسایہ مکل ان مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہا ۔ انہوں نے کرتاپور کاریڈور کے بارے میں کہ اکہ یہ اقدام سکھوں کی مذہبی آزادی کے طور پر اٹھایا گیا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :