بھارت، کوئلہ کان بیٹھنے کے باعث13کان کن پھنس گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) بھارت میں کوئلہ کان حادثے کے باعث تیرہ کان کن پھنس گئے، بھارتی رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست میفالیا کے علاقے کسان کے نزدیک اسوقت پیش آیا جب متعدد کان کن ایک غیر قانونی کوئلہ کان کے اندر موجود تھے، کوئلہ کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں تیرہ کان کن اندر پھنس گئے، حکام کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے پولیس اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں مصروف عمل میں ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ کان کے اندر سیلابی پانی کے باعث لوگوں کو تلاش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ وقار )

متعلقہ عنوان :