پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں

جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بنانے کا درست فیصلہ کیا، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومتی اراکین اپنے آپ کو اپوزیشن جیسے رویہ سے باہر نکالے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیر آمد درست آمد بالآخر حکومت نے 130 دنوں کے بعد پی اے سی کی کمیٹی کے حوالے سے اچھا فیصلہ کیا، جے یو آئی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، اگر حکومت اسی طرح اچھے فیصلے کرتی رہی تو چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے حکومت نے مجبوری کے ساتھ فیصلہ کیا لیکن اس کے باوجود حکومت کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین اسمبلی اپنے رویہ کو تبدیل کریں، اپوزیشن کا کام شور شرابہ کرنا ہوتا ہے۔