قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سندھ میں گیس کی فراہمی میں تعطل کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سندھ میں گیس کی فراہمی میں تعطل کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر امام الدین شوقین نے نکتہ اعتراض پر یہ معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین نے یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :