سینٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کی سہ پہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینٹر اشوک کمار نے کورم کی نشاندہی کی۔ جس پر قائمقام چیئرمین نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا۔ گھنٹیاں بجانے کے بعد بھی دوبارہ گنتی پر کورم نا مکمل تھا جس کے باعث قائمقام چیئرمین نے اجلاس پیر کے روز 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔