وزیر اعلیٰ پنجاب کی پہلی کانفرنس؛ سوال گندم جواب چنا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پہلی پریس کانفرنس میں کاغذات کا پلندہ اٹھا لائے، کئی سوالات کے جوابات مختصر دئیے، ایک سوال کا تو ایسا جواب دیا کہ صحافی بھی لاجواب ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 دسمبر 2018 15:54

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پہلی کانفرنس؛ سوال گندم جواب چنا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) حکومت کو بنے قریبا تین ماہ گزر گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گذشتہ روز پہلی بار پریس کانفرنس کی۔عثمان بزدار پہلی پریس کانفرنس میں کاغذات کا پلندہ اٹھا لائے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد عثمان بزدار نے پریس کانفرنس تو کر ڈالی تاہم کام سوال گندم جواب چنا والا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تیاری ادھوری لگ رہی تھی کیونکہ وہ ہاتھوں میں کاغذات اٹھائے ہوئے تھے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو کاغذات الٹ پلٹ کرتے رہے وزیر اعلیٰ کی بے بسی پر ان کے ترجمان سعد رسول نے ان کی خوب مدد کی۔سرکاری زمینوں کے کیسوں کا بتانے لگے تو بہت آگے چلے گئے پھر ترجمان سعد رسول نے لقمہ دیا۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس ختم ہوئی تو عثمان بزدار نے سکون کا سانس لیا لیکن ماتھے پر آیا پسینہ کسی مشقت کا پتہ دے رہی تھیں۔

عثمان بزدارکے ایک جواب نے تو سب کو لاجواب کر دیا۔ان سے پنجاب میں افسران کی تبدیلی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا پہلے آپ لوگ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں ہیں اب آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ یہ آپ نے کیا؟ پہلے آپ خودکو تو کلئیر کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار90شاہراہ قائد اعظم پر اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کسی کسی جگہ پر تو پراعتماد بھی دکھائی دئیے ۔

وزیراعلیٰ نے اردو زبان کے ساتھ سرائیکی زبان میں بھی گفتگو کی اور ایک صحافی کی جانب سے سرائیکی زبان میں سوال کرنے پر وزیراعلیٰ نے جواب بھی سرائیکی زبان میں دیا-واضح رہے عثمان بزدار کے بارے میں صحافیوں کی رائے اچھی نہیں تھی اور سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ ایک نا تجربہ کار شخص اتنا بڑا صوبہ سنبھالنے کا اہل نہیں ہے ۔کئی صحافیوں کی جانب سے عثمان بزدار پر تنقید کی جاتی ہے۔