Live Updates

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مراد سعید نے داد سمیٹی تو ڈانٹ کس کو پڑی؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کا احوال بیان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 14 دسمبر 2018 15:56

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مراد سعید نے داد سمیٹی تو ڈانٹ کس کو پڑی؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کا احوال بتا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں مراد سعید نے اپنی زبردست کارکردگی پر سب سے زیادہ داد سمیٹی۔ ان کی اچھی کارکردگی کی بنا پر ہی ان کو وفاقی وزیر بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ان کا کام بے حد پسند آیا۔

انہوں نے اپنی وزارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کو آپ سب سے آخر میں رکھیں ، میرا اپنا بھی یہی خیال ہے۔ جس پر پروگرام اینکر نے کہا کہ مجھے یہ جان کر اچھا نہیں لگا کیونکہ آپ بھی اپنی وزارت میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔ اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین وزیر قرار دیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بھی بہترین قرار دے دیا گیا جس کے بعد ان انہیں وزیر مملکت سے وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی سو روزہ کارکردگی کے بارے میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی جماعت پر شدید تنقید کی لیکن عمران خان اپنے وزراء اور حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔لیکن دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ پر یہ واضح کیا ہوا ہے کہ اگر کسی کی کارکردگی متاثر ہوئی یا کسی نے غفلت برتی تو اس کی وزارت سے چُھٹی کروا دی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات